بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

چھالیہ اسمگلنگ کیخلاف کسٹم کی کارروائیاں، 3 کروڑ روپے سے زائد کی چھالیہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کسٹم پریوینٹو گڈانی نے کروڑوں روپے چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بناکر 8600 کلو چھالیہ برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام کی جانب سے گڈانی میں اسمگلنگ کی روک تھام کےلیے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران گوادر کسٹمز نے کروڑوں روپے کی چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بنائی۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ کوڑ کھیڑا چیک پوسٹ پر ٹرالر کی تلاشی کے دوراب چھالیہ کی بھاری مقدار برآمد کی گئی، کوئٹہ سے کراچی جانے والے ٹریلر سے 8600 کلو چھالیہ برآمد ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ جولائی 2020 تا جنوری 2021 کے دوران 35 ارب مالیت کی اسمگلنگ اشیا ضبط کیں گئی تھیں، جس میں 3.4 ارب روپے کی چھالیہ تھی جوکہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 105 فیصد زیادہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں