اسلام آباد: کسٹمز کلیکٹر نے سال 2023 میں 43 کروڑ 72 لاکھ مالیت کا اسمگل شدہ سامان پکڑا لیا۔
کسٹمز حکام کے مطابق دسمبر 2023 میں 43 کروڑ 72 لاکھ مالیت کا اسمگل شدہ سامان پکڑا جبکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں اسمگلنگ کیخلاف کارروائیوں میں 7 فیصد اضافہ ہوا۔
کسٹمز حکام کے مطابق 21 کروڑ 35 لاکھ روپے کی 40 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کی گئی جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کی بڑی گاڑیاں پکڑی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ 4 کروڑ 30 لاکھ روپے کی چھالیہ، 35 لاکھ روپے کا ایرانی ڈیزل، 3 کروڑ 10 لاکھ روپے کے خشک میوہ جات اور خشک دودھ پکڑا گیا۔
کسٹمز کلیکٹر حکام نے مزید بتایا کہ 3 کروڑ 12 لاکھ کی اسمگل شدہ سگریٹس، 4 کروڑ 88 لاکھ کے موبائل بھی پکڑے گئے۔