کراچی : ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ نے کارروائی کرتے ہوئے سفارتخانے کے نام پر درآمد کی جانیوالی 9کروڑ سے زائد کی شراب کی بوتلیں ضبط کرکے ملزمان کیخلاف کارروائی کاآغازکردیا۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ نے پورٹ قاسم پر کارروائی کرتے ہوئے سفارتخانےکےنام پردرآمدکی جانیوالی9کروڑسےزائدکی شراب کی بوتلیں ضبط کرلیں۔
شراب کی کنسائنمنٹ کی جی ڈی کلیئرنگ ایجنٹ نے3ماہ قبل جمع کرائی تھی، جس کے بعد خلیجی ملک کے سفارتخانے کے کنسائمنٹ کو روک کرجانچ پڑتال کی گئی۔
ذرائع کسٹم کا کہنا ہے کہ خلیجی ملک اسلام آبادکےسفارتخانےکےنام پرشراب درآمدکی گئیں، گڈز ڈیکلریشن میں درآمد کی جانیوالی شراب کی بوتلوں کی مقدار600 اور مالیت 2350ڈالرظاہرکی گئی۔
ذرائع کسٹم کلکٹریٹ کے مطابق سفارتخانےنےشراب کےکنسائمنٹ سےلاتعلقی کااظہارکیا،کنٹینرمیں کروڑوں مالیت کی6ہزارشراب کی بوتلیں اسمگل کی جارہی تھی،شراب ضبط کرکے ملزمان کیخلاف کارروائی کاآغازکردیا۔