اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کسٹمز نے اربوں مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : محکمہ کسٹمز نے تقریباً ڈھائی ماہ کے قلیل عرصے میں اربو روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان بحق سرکار ضبط کرلیا۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے یکم ستمبر سے16 نومبر تک 77یوم میں متعدد کارروائیاں کیں۔

اعلامیے کے مطابق اس مدت میں 14 ارب 98 کروڑ روپے مالیت کا مال ضبط کیا گیا، صرف پنجاب میں 5 ارب 88 کروڑ کا سامان ضبط کیا گیا۔

- Advertisement -

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق سندھ میں 5 ارب، بلوچستان میں 2 اعشاریہ 8 ارب، خیبرپختونخوا میں 1 ارب 23 کروڑ روپے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق نگراں حکومت پاکستان کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کو مزید مستحکم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ضبط شدہ اسمگل اشیاء میں سگریٹ، گاڑیاں، آٹو پارٹس، پان کے پتے، کپڑا اور ڈیزل شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں