بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے والے ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

سانگھڑمیں اونٹنی کی ٹانگ کاٹے جانے کا دلخراش واقعہ پیش آیا تھا، ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے گرفتار 6 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عابد شر اور شکور شر نے اعتراف جرم کیا ہے، گرفتارملزمان میں زمیندار کرار شر کا بیٹا دریا خان شر بھی شامل۔

سانگھڑ سے متاثرہ اونٹنی کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متاثرہ اونٹنی کی اینیمل سینچری میں علاج کی سہولت اور اس کی بحالی کا عمل جاری ہے، کوشش کی جا رہی ہے کہ اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگے۔

- Advertisement -

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان اور سانگھڑ سے رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے اپنے بیان میں بتایا کہ اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگانے کے لیے ہم مختلف کمپنیوں سے رابطے میں ہیں۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جانوروں سے ناروا سلوک کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بے زبانوں سے ظلم و زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ جانور بھی اللہ کی مخلوق ہیں ان سے اچھا برتاؤ کرنا چاہیے، سانگھڑ میں زخمی کی گئی اونٹنی کا علاج کروایا جائے اور اس کی مصنوعی ٹانگ لگانے کا بندوبست کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں