جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پارلیمنٹ کی بجلی وائرنگ میں کٹ کا انکشاف، شارٹ سرکٹ کا خطرہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پارلیمنٹ کی وائرنگ کئی جگہوں سے کٹی ہوئی پائی گئی ہے جس کے باعث شارٹ سرکٹ کا خطرہ ہے۔

شارٹ سرکٹ اور آتشزدگی خدشے کے باعث پارلیمنٹ کے تمام دفاتر تین دن کے لیے بند رہیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صورتِ حال کا فوری نوٹس لے لیا۔

متعلقہ سیکرٹریوں کو مسئلے کے فوری اور مؤثر حل تلاش کی ہدایت کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی عمارت فوری طور پر سیل کر کے وایرنگ کو محفوظ بنانے کا کہہ دیا دیا گیا۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم احتیاطاً بلڈنگ کا معائنہ کیا جائے گا۔

ادھر سینیٹ کا پیر کو ہونے والا اجلاس جمعرات 26 جنوری دن 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ کی ہدایات کے مطابق اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کسی بھی نقصان سے بچنے کے لیے تمام دفاتر کی چیکنگ کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں