پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

بالوں کی عجیب رنگت : پیاری سی بچی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

برازیلا : برازیل میں پیدا ہونے والی بہت پیاری سی بچی نے دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا، قدرتی طور پر اس کے بالوں کے دو رنگ ہیں، جو اسے دوسرے بچوں سے منفرد بناتے ہیں۔

برازیل کے علاقے جیریکوآرا سے تعلق رکھنے والی 43 سالہ خاتون طلعت یوسف عزیز ویرا نے نومبر2018 میں ایک بیٹی کو جنم دیا، اس بچی کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے بال سفید اور براون رنگ کے ہیں لیکن بچی کے والدین یہ دیکھ کر حیران نہیں ہوئے کیونکہ جینیاتی طور پر مایا کے بالوں کی رنگت پائبلڈزم کی وجہ سے ہے جس سے جلد اور بالوں کے رنگ ہلکے دکھائی دیتے ہیں۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طلعت یوسف عزیز ویرا کا کہنا ہے کہ بچی کے نانا، میں (والدہ) خالائیں اور کزنز بھی پائبلڈیزم کی وجہ سے بالوں میں اسی خصوصیت کے ساتھ پیدا ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنی نوجوانی میں اپنے سفید بال چھپانے کی کوشش کیا کرتی تھی تاکہ لوگ میرا مذاق نہ بنائیں لیکن بعد میں احساس ہوا کہ یہ انوکھی اور خاص بات ہے، اسی خیال سے میں نے اس کے بالوں کو اور بھی نمایاں کیا، اب کہیں بھی راستے میں لوگ رک کر میری بیٹی کو حیرت سے دیکھتے ہیں اور پیار بھی کرتے ہیں۔

طلعت یوسف نے بتایا کہ جب سے میں نے سوشل میڈیا پر مایا کی تصاویر پوسٹ کرنا شروع کی ہیں لوگوں نے اسے بےحد پسند کیا اور اس کا موازنہ اداکارہ کروئلا اور اینا سے کیا ہے، ان کرداروں کی طرح دکھائی دینا ہمارے لئے باعث اعزاز ہے۔

طلعت نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ لوگ میری بیٹی مایا کے بارے میں اسی طرح اچھے اور مثبت خیالات رکھیں اور اس سے خوبصورت فلمی ہیروئنوں کی حیثیت سے برتاؤ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں