ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

ویڈیو: چالاک گلہری نے مرنے کا خوب ڈراما رچایا، کرائم سین بھی بنایا

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونا معمول بن چکا ہے لیکن کچھ ویڈیوز ایسی نا قابل فراموش ہوتی ہیں جو دیکھنے والے کو بے ساختہ مسکرانے پر مجبور کر دیتی ہیں جیسا کہ اس شرارتی گلہری کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک اڑنے والی گلہری کی انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ شرارتی لیکن ذہین گلہری اپنی موت کا ڈراما رچاتی ہے اور اس کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے کرائم سین بھی خوب بناتی ہے۔ جس نے بھی اس ویڈیو کو دیکھا ہے وہ مسکرائے بغیر نہیں رہ سکا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اڑنے والی گلہری گھر کے کچن میں داخل ہوتی ہے اور وہاں رکھی جھاڑو سے ٹکرا جاتی ہے جس کے نتیجے میں جھاڑو گر جاتی ہے۔

- Advertisement -

معصوم نظر آنے والی شرارتی مگر چالاک گلہری پہلے وہاں چکر لگاتی ہے اور پھر اپنی اس غلطی کو مٹانے کے لیے اپنی موت کا ڈراما رچاتی ہے اور جھاڑو کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے۔

گلہری ہاتھ پیر پھیلا کر فرش پر ساکت لیٹ جاتی ہے لیکن اس سے قبل جھاڑو کا ڈنڈا اپنی عین گردن اور پھر سینے پر رکھ لیتی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جھاڑو گرنے سے اس کی موت ہوئی ہے۔

گلہری اس دوران کئی بار اٹھ کر اپنے اطراف میں دیکھتی ہے کہ شاید اسے کسی نے دیکھ لیا ہو لیکن کیمرے میں کوئی اور سامنے نہیں آتا۔

 

اس انتہائی دلچسپ اور ناقابل فراموش ویڈیو کو اب تک دو کروڑ 30 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ اور لاکھوں کی تعداد میں دلچسپ تبصرے کرچکے ہیں۔

صارفین کے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایک صارف نے تو گلہری کو اکیڈمی ایوارڈ جیتنے کا حقدار قرار دیا اور لکھا کہ یہ اداکاری اکیڈمی ایوارڈ جیتنے کے لیے بہترین ہے، ایک صارف نے گلہری کو حس مزاح سے بھرپور قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں