کرائسسٹ چرچ: آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر الیسا ہیلی نے ویمنز ورلڈکپ فائنل میں تاریخ رقم کی تو ایسے میں ان کے شوہر مچل اسٹارک بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔
کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں صرف 138 گیندوں پر 170 رنز بنا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، اس کے ساتھ ہی ہیلی نے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل (مرد یا خواتین) میں سب سے زیادہ اسکور کا ایڈم گلکرسٹ کا 149 کا ریکارڈ پاش پاش کر ڈالا۔
اس کے ساتھ ہی ہیلی ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں سنچری بنانے والی دوسری خاتون بھی بن گئیں۔
https://twitter.com/ICC/status/1510527311749468160?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1510527311749468160%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.etvbharat.com%2Furdu%2Fnational%2Fsports%2Fcricket%2Ficc-womens-world-cup-2022-final-australia-beat-england-to-win-record-7th-title%2Fna20220403140849887
آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک جو ہیلی کے شوہر ہیں، اہم ترین میچز کے موقع پر اپنی شریک حیات کو سپورٹ کرنے کے لئے میدان میں موجود ہوتے ہیں، ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے تیز ترین فاسٹ بولر میں ہوتا ہے۔
مچل اسٹارک آج بھی ویمنز ورلڈکپ کے فائنل دیکھنے کے لئے میدان میں موجود تھے اور آج انہوں نے انگلینڈ ویمنز کے خلاف تاریخ ساز اننگز کھیلی تو شوہر بھی ان کارکردگی پر نہایت مسرور نظر آئے۔