اشتہار

کامن ویلتھ گیمز: بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم میڈل کی دوڑ سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں جاری ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کامن ویلتھ گیمز کے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں بارش کے سبب میچ 18، 18 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ پاکستان ویمنز نے بھارتی ویمنز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا اور پوری ٹیم 99 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے منیبہ علی 32 اور عالیہ ریاض 18 رنز بنا کر نمایاں رہی، بھارت کی جانب سے رادھا یادو اور رانا نے 2،2 وکٹیں حاصل کی، جبکہ پاکستان کی 3 بیٹرز رن آؤٹ ہوئی۔

- Advertisement -

بھارتی ٹیم نے 100 رنز کا ہدف سمرتی مندھانا کی 63 رنز کی دھواں دھار اننگز کی بدولت 12 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

مسلسل دوسری شکست کے بعد قومی ویمنز کرکٹ ٹیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیم کو بارباڈوس جیسی چھوٹی سے بھی شکست ہوئی بارباڈوس نے پاکستان ٹیم کو 15 رنز سے شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں