تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی گرفتاری کے بعد چار کروڑ سائبر حملے

کیوٹو: ایکواڈور حکام کا کہنا ہے کہ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی لندن میں سفارت خانے سے گرفتاری کے بعد ان کے سرکاری اداروں کی ویب سائٹس پر چار کروڑ سے زائد سائبر حملے ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایکواڈور کے نائب وزیر اطلاعات پیٹریسیو رئیل کا کہنا تھا کہ سائبر حملے اسانج کی گرفتاری کے بعد شروع ہوئے اور یہ امریکا، برازیل، ہالینڈ، جرمنی، رومانیہ، فرانس، آسٹریا اور برطانیہ میں موجود ہیکرز کی جانب سے کیے گئے۔

خیال رہے کہ جولین اسانج کو گذشتہ ہفتے برطانوی پولیس نے ایکواڈور کے لندن میں واقع سفارت خانے سے گرفتار کیا تھا، اسانج کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب ایکواڈور کے صدر لینن مورینو نے ان کی سیاسی پناہ کا معاہدہ ختم کیا۔

ریپ کے الزامات پرسویڈن حوالگی سے بچنے کے لیے جولین اسانج سات سال سے ایکواڈور کے لندن میں سفارت خانے میں سیاسی پناہ لے کر خود ساختہ جلاوطنی کاٹ رہے تھے۔

صدر مورینو نے اسانج پر دوسری ریاستوں کے معاملات میں مداخلت اور جاسوسی کا الزام لگایا تھا، مورینیو نے نہ صرف اسانج کی سیاسی پناہ ختم کی تھی بلکہ اپنے پیش رو رفائیل کورا کی جانب سے 2017 میں اسانج کو دی جانے والی ایکوڈور کی شہریت بھی ختم کر دی تھی۔

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے قریبی ساتھی بھی ایکواڈور سے گرفتار

وزارت مواصلات کے شعبہ الیکٹرانک گورنمنٹ کے انڈر سیکرٹری جویرجارا کا کہنا ہے کہ حکومتی اداروں کے ویب سائیٹس پر غیر معمولی حملے ہوئے جس کے بعد انٹرنیٹ کنکشن بند کرنا پڑا، حملوں سے سب سے زیادہ متاثر وزارت خارجہ، مرکزی بینک، صدارتی آفس، انٹرنل ریوینیو سروس اور یونیورسٹیاں ہوئیں۔

Comments

- Advertisement -