جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

موساد سمیت اسرئیلی ویب سائٹس پر سائبر حملے

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق موساد اور اسرائیلی قومی بیمہ ادارے کی ویب سائٹس پر سائبر حملے ہوئے ہیں۔

یہ حملے سوڈانی ہیکرز کے گروپ نے کیے ہیں اور متعلقہ گروپ نے ٹلی گرام پیغام میں لکھا کہ یہ بڑے حملے کی تیاری ہے۔

- Advertisement -

سائبر حملے سے متعلق بیمہ ادارے نے تصدیق کی ہے تاہم موساد کا اس واقعے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یدی ہوت اخرونوت اخبار کے مطابق اسرائیل کے مختلف سرکاری اداروں کی ویب سائٹس پر سائبر حملے ہوئے ہیں اور یہ حملے انونیمس سوڈان نامی ہیکرز نے کیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں