تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کار اور سائیکل میں‌ تصادم: غلطی کس کی تھی؟ عوام میں‌ بحث چھڑگئی

سڈنی : سوشل میڈیا پر کار اور سائیکل میں تصادم کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آسٹریلین صارفین کے درمیان نئی بحث چھڑ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسڑیلوی ریاست وکٹوریا سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کار اور سائیکل میں تصادم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک سائیکل سوار کو ٹکڑ کے بعد گاڑی کے بونٹ پر گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گاڑی کے ڈیش بورڈ میں نصب کیمرے میں محفوظ ہونے والی حادثے کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سڑک پر گاڑیاں رکی ہوئی ہیں جبکہ سامنے سے ایک کالے رنگ کی کار آرہی ہے جسے سیدھے ہاتھ کی جانب مڑنا تھا۔

ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ سائیکل سوار گاڑیوں کو درمیان سے ہوتا ہوا آگے نکلا اور کالے رنگ کی گاڑی ٹکرا کر بونٹ پر گر گیا جبکہ سائیکل ہوا میں اڑ گئی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو صارفین میں بحث چھڑ گئی کہ غلطی کس کی تھی جبکہ ابھی تک اس ویڈیو 1 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -