اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

عمان میں سمندری طوفان شاہین نے تباہی مچا دی، 11 جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: سلطنت عمان میں سمندری طوفان شاہین نے تباہی مچا دی ہے، بارشوں کی وجہ سے حادثات میں‌ 11 افراد جاں‌ بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق عمان میں بارشیں، سیلابی صورت حال، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر حادثات میں اب تک گیارہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، سلطنت میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

طوفانی ہواؤں اور خراب موسم کے باعث فلائٹ آپریشن بھی معطل کر دیا گیا، وزارت تعلیم نے پیر کو عام تعطیل کا اعلان کر کے اسکولوں کو تین دن کے لیے بند کر دیا ہے۔

- Advertisement -

یو اے ای میں بھی طوفان شاہین سے نمٹنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، حکام نے الرٹ جاری کر دیا۔

دوسری طرف سلطنت عمان نے کہا ہے کہ سمندری طوفان شاہین کا خطرہ ٹل چکا ہے، تاہم متعدد افراد لا پتا ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ الرسیل علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑ کا ملبہ لیبر کیمپ پر گرا، جس کے باعث دو افراد موقع پر جاں بحق ہوئے۔

عمانی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کی خطرناکی ٹل چکی ہے تاہم مابعد اثرات کے طور پر متعدد علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں