اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سمندری طوفان وردا چنائی سےٹکرانے کاامکان،ہائی الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

چنائی : بھارتی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائی سے سمندری طوفان 2سے 3گھنٹوں میں ٹکرانے کاامکان ہے جس کے باعث شہر میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیاہے۔

تفصیلات کےمطابق خلیج بنگال میں سمندری طوفان وردا کا رخ مغرب کی طرف مڑنے سے بھارتی ریاست آندھرا پردیش اور تامل ناڈو میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔

سمندری طوفان ورداچنائی کے شمالی علاقے سے ٹکرائے گا،طوفان کے باعث ساحلی شہر چنائی میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے جبکہ طوفانی ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔

طوفانی ہواؤں کے باعث چنائی میں کئی درخت اکھڑ گئے ہیں،جبکہ چنائی ایئرپورٹ سےپروازوں کارخ دوسرے ایئرپورٹس کی طرف موڑ دیا گیا۔

تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائی میں حکومت کی جانب سے تمام اسکول بندکردیے گئے ہیں جبکہ انا یونیورسٹی میں پیر اور منگل کو ہونے والے امتحانات کو ملتوی کردیا گیاہے۔

واضح رہے کہ انا یونیورسٹی کے رجسٹرار گنیسن کا کہناہے کہ انا یونیورسٹی میں ہونے والے امتحانات اور اس سے ملحقہ کالجز کے امتحانات یونیورسٹی کی جانب سے آئندہ دی جانےوالی تاریخوں پر لیے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں