کراچی: محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان طوفان کے خطرے کے پیش نظر خبردار کردیا، ہوا کے کم دباو کے اثرات کراچی پر بھی ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بحیرہ عرب مشرقی وسطیٰ میں ہوا کے کم دباؤ کے سسٹم بننے کا امکان ہے، آئندہ 12 گھنٹوں میں ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ تشکیل پائے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سسٹم کا شمال کی جانب بڑھنے اور شدت اختیار کرنے کا امکان ہے تاہم اگلے 36 گھنٹوں میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباو کے اثرات کراچی پر ہوں گے، جس سے آنے والے دنوں میں گرمی میں اضافے کا امکان ہے۔
تازہ ترین صورتحال کے مطابق ہوا کا کم دباو بھارتی صوبے گجرات کی طرف بڑھنے کے امکانات ہیں، جس کی صورتحال کا وقت کے ساتھ ساتھ پتہ چلتا رہے گا۔
موسم کی خبریں
اس سمندری طوفان سے مون سون کو بھرپور بوسٹ ملے گا، ہو سکتا ہے کہ جون کے پہلے ہفتے پاکستان میں بھی پری مون سون کی بارشیں ہو جائیں۔
اس ممکنہ صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے ساحلی علاقوں کے مکینوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
حکام نے مشورہ دیا ہے کہ ماہی گیر، مسافر اور سمندری نقل و حمل سے وابستہ افراد صورتحال پر گہری نظر رکھیں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔