تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

امریکی خاتون کے رحمان ملک سمیت پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات

اسلام آباد: پاکستان میں مقیم امریکی خاتون شہری سنتھیا رچی نے رحمان ملک سمیت پیپلزپارٹی کی قیادت پر سنگین الزامات عائد کردئیے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پی پی رہنما مخدوم شہاب الدین پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ رحمان نے 2011 میں اس وقت زیادتی کی جب وہ وزیر داخلہ تھے۔

سنتھیا رچی نے الزام عائد کیا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر میں دست درازی کی، امریکی خاتون نے سابق وزیر صحت مخدوم شہباب الدین پر بھی بدسلوکی کا الزام عائد کیا۔

یوسف رضا گیلانی کا ردعمل

امریکی خاتون شہری کے الزامات پر یوسف رضا گیلانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سنتھیا رچی نے عالمی رہنما بینظیر بھٹو پر بھی الزامات لگائے تھے جس پر پیپلزپارٹی کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا تھا۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ میرے بیٹوں نے سنتھیارچی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے، وہ پاکستان میں سیاست دانوں کو بدنام کررہی ہیں۔

انہوں نے سوالات اٹھائے کہ سنتھیارچی پاکستان میں کیا کررہی ہیں، انہیں پاکستانی سیاست دانوں کو بدنام کرنے کا حق کس نے دیا، وہ کس کی اجازت سے سیاست دانوں کو بدنام کررہی ہیں، پہلے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ ایوان صدر میں کیا کررہی تھیں؟

Comments

- Advertisement -