اسلام آباد : تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سائفرکیس میں گرفتاری کے معاملے پر ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کےتحت سائفرکیس میں گرفتاری کے معاملے پر تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
شاہ محمود قریشی نے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست دائر کی ، جس میں کہا گیا کہ استدعا وفاقی حکومت کی ملی بھگت اور بدنیتی سے میرےخلاف مقدمہ درج کیا گیا،سائفر ٹیلی گرام نہ میں نےلیا ،نہ اس کا ٹرانسکرپٹ کسی مجاز شخص سے شیئرکیا۔
درخواست میں کہنا تھا کہ ریکارڈ سےثابت ہوتاہےسائفر وزارت خارجہ کےپاس موجودہے، ایف آئی اے نے مجھے گرفتار کیا اور 3 بار جسمانی ریمانڈ حاصل کر چکی ہے، پراسیکویشن ثبوت لانے میں ناکام رہی اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نےجسمانی ریمانڈدیا۔
درخواست میں شاہ محمود کی 20 ، 21 اور25 اگست کےٹرائل کورٹ فیصلے کوکالعدم قراردینےکی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کےجسمانی ریمانڈکے آرڈر کوکالعدم قراردیکرجوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا جائے۔
شاہ محمود قریشی کی جانب سے درخواست میں وفاقی حکومت اور سیکرٹری داخلہ کوفریق بنایا گیا ہے۔