یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے ملک سائپرس کی شہریت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد وہاں سرمایہ کاری کرکے یہ خواب پورا کرسکتے ہیں۔
بحیرہ روم کے کنارے واقع یورپی ملک کے حکام نے یورپین یونین کی شہریت حاصل کرنے لیے ایک پرکشش پیشکش کی ہے، ایسے اشخاص جن کے پاس وافر مقدار میں رقم موجود اور وہ سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ سائپرس کی شہریت حاصل کرسکتے ہیں۔
سائپرس سٹیزن شپ بائی انویسٹمنٹ (سی بی آئی) پروگرام 2013 میں ہوا تھا، اس پروگرام کو مزید پرکشش اور مسابقتی بنانے کے لیے اس میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
اس پروگرام کے تحت دولت مند افراد جو سائپرس کے قوائد کے تحت سرمایہ کاری کرسکتے ہیں وہ اس یورپی یونین کے ملک کا پاسپورٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
سائپرس کی شہریت حاصل کرنے والوں کو درج ذیل فوائد حاصل ہونگے، شہریت حاصل کرنے والے افراد یورپی یونین کی شہریت بھی حاصل کرلیں گے جبکہ وہ 170 سے زیادہ ممالک میں ویزا فری سفر کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔
درخواست دہندہ کو یورپی یونین کے کسی بھی ملک میں رہنے، کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کا حق حصل ہوگا، وہ دوہری شہریت رکھنے کے بھی اہل ہونگے، رہائشی ضرورت بھی درکار نہیں ہوگی۔
ٹیکس کے فوائد حاصل ہونگے، شہریت حاصل کرنے والے افراد اعلیٰ معیار زندگی اور بہترین تعلیمی نظام سے استفادہ کرسکیں گے۔
سی بی آئی پروگرام میں اہل ہونے کے لیے، درخواست دہندگان کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے، صاف مجرمانہ ریکارڈ ہونا چاہیے، درخواست دہندہ اچھی ساکھ اور کردار کا حامل ہونا چاہیے، کم از کم سرمایہ کاری کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ امیدوار کو طبی معائنہ بھی پاس کرنا ہوگا۔
سرمایہ کاری کرنے کے لیے کم از کم تقاضے یہ ہونگے،
1- رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری: امیدوار کو کم از کم 2 ملین یورو مالیت کے علاوہ وی اے ٹی کی جائیداد کی خریداری کرنا ہوگی۔
2- سائپرس کی کمپنی میں سرمایہ کاری: سائپرس کی کسی کمپنی میں کم از کم 2 ملین یورو کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی، جس کا سائپرس میں موجودگی ضروری ہوگی اور کم از کم 5 شہریوں کو ملازم رکھنا ہوگا۔
3- متبادل سرمایہ کاری فنڈز (اے آئی ایف ایس) میں سرمایہ کاری: AIFs میں کم از کم 2 ملین یورو کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی، جو سائپرس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن سے لائسنس یافتہ اور انکے زیر نگرانی کام کرتے ہوں۔
شہریت کے سلسلے میں امیدوار کو 2,000 یورو اپلیکیشن فیس ادا کرنا ہوگی، نیچرلائزیشن فیس 5,000 یورو ہوگی جبکہ پاسپورٹ فیس 120 یورو ادا کرنا ہوگی، اس کے علاوہ دیگرفیسیں جیسے قانونی فیس اور بیک گراؤنڈ چیکس وغیرہ بھی امیدوار پر لاگو ہو سکتے ہیں۔
درخواست کا عمل مکمل ہونے میں عام طور پر 6 سے 8 ماہ لگ سکتے ہیں اور اس میں درج ذیل اقدامات شامل ہیں:
– اپنی نمائندگی کے لیے ایک مجاز ایجنٹ یا وکیل کا انتخاب کریں۔
– اپنی درخواست اور معاون دستاویزات جمع کروائیں۔
– اصولی طور پر منظوری حاصل کریں۔
– مطلوبہ سرمایہ کاری کریں۔
– اپنا نیچرلائزیشن کا سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
– وفاداری کا حلف اٹھائیں اور اپنا پاسپورٹ حاصل کریں۔