پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

یورپی ملک میں غیر قانونی تارکین کو روکنے کیلئے جاسوسی نظام

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز: غیر قانونی تارکین کی بڑی تعداد میں آمد سے پریشان یورپی ملک نے الیکٹرانک آلات لگانے کا اعلان کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک میں آبادی کے تناسب کے لحاظ سے سب سے زیادہ تارکین رکھنے والے ملک سائپرس یعنی قبرص تمام تر کوششوں کے باوجود قبرص کے تُرک زیرِ کنٹرول حصے سے بارڈر پار کرکے غیر قانونی تارکین کی ملک میں آمد کو روکنے میں ناکام ہے۔

تاہم اب سائپرس حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ سرحد پر الیکٹرانک  سرویلنس آلات لگانے جارہی ہے جس سے غیرقانونی تارکین کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکے گی اور انہیں ملک میں داخل ہونے سے روکا جاسکے گا۔

حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ترُک زیر کنٹرول سائپرس سے آنے والے غیرقانونی تارکین کی تعداد میں جنوری سے اپریل کے درمیان 184 فیصد اضافہ ہوا ہے سرحد پر نقل وحرکت کی نگرانی کرنے والے جدید آلات 180 کلومیٹر کا بارڈر کور کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سائپرس آنے والے بیشتر تارکین میں شامی، پاکستانی، انڈین، بنگلہ دیشی، نائجیرین اور صومالی شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں