اسلام آباد : ڈی چوک میدان جنگ بن گیا، پولیس اورمشتعل مظاہرین میں تصادم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ڈی چوک پر مظاہرین نے ریڈ زون میں کھڑے دو کنٹینرز کو آگ لگادی،اس کے علاوہ مظاہرین نے چائنہ چوک میٹرو بس اسٹیشن کو بھی آگ لگا دی۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کو اسلام آباد جانے سے روکنے پر مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی، اس دوران مظاہرین نے سیکیورٹی فورسز کو تشدد کا نشا نہ بنایا،
پولیس نے صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے شیلنگ کی، مشتعل مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ بھی کیا، رینجرز بھی موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین اوراہل کاروں کے درمیان جھڑپ میں دیگر دس افراد بھی زخمی ہوئے. جب کہ ایک زخمی کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے۔
صورت حال نزاکت کے باعث ڈی چوک اور اطراف کی سڑکوں کی تمام اسٹریٹ لائٹیس بند کردی گئیں ہیں۔
مظاہرین نے پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دے دیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو رہا کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سے آگے نہیں جائیں گے۔
پاک فوج کو طلب کر لیا گیا
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاک فوج کو طلب کر لیا گیا ہے اور اہم عمارتوں پر فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
2100 Hours Update Law and Order Isd:Army has been requisitioned by the Govt to control situation and secure Red Zone
— Gen Asim Bajwa (@AsimBajwaISPR) March 27, 2016
Update-2/Law and Order Isd:Army troops arrive Red Zone — Gen Asim Bajwa (@AsimBajwaISPR) March 27, 2016