گزشتہ دنوں ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارے گئے 4 خارجی دہشتگردوں سے ان کے خاندان اور قبیلے نے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق منگل 15 اپریل کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خارجی ہلاک ہوئے تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے خاندان اور قبیلے نے ان سے اعلان لاتعلقی کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں میں رنازئی قبلے کا خارجی حذیفہ عرف عثمان بھی شامل تھے۔
اس ہلاک خارجی دہشتگرد کی والدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ حذیفہ عرف عثمان میرا بیٹا تھا لیکن وہ میرا اور اپنے والد کا نافرمان تھا۔وہ فوج کے ہاتھوں مارا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حذیفہ کو بہت سمجھایا، والد نے بھی بہت بار ڈانٹا، لیکن اس پر ہماری بات کو کوئی اثر نہیں ہوتا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی میں متاثرین کی بڑی تعداد فتنہ الخوراج کو مسترد کر رہی ہے۔