جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ڈی آئی خان : میٹرک امتحانات کی تینوں پوزیشنزایک ہی نجی اسکول کے نام

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں میٹرک کے نتائج جاری کردیے گئے ، حیرت انگیز طورپرپہلی تینوں پوزیشنزایک ہی نجی اسکول کی طالبات کے نام کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تعلیمی بورڈ نے سائنس اور آرٹس کے نتائج جاری کردیے ہیں، جموعی طور پر 19 ہزار 8 سو 21 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا جن میں سے 15 ہزار 1 سو 37 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح ڈیرہ بورڈ میں میٹرک کانتیجہ 76.37 فیصد رہا ۔

حیرت انگیز طور پر ڈیرہ بور ڈ میں پہلی تین پوزیشنز قرطبہ پبلک سکول اینڈ کالج ڈیرہ کی طالبات نے حاصل کیں جن میں طالبہ زینب طاہر دختر طاہر حمید نے 1049 حاصل کرکے پہلی ،دریض عباس دختر غلام عباس نے 1041 نمبر حاصل کرکے دوسری اور بریرہ بختاور دختر حاجی عنایت اللہ خان نے 1038 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کی ۔

- Advertisement -

دوسری جانب آرٹس گروپ کی جانب سے المدینہ سائنس ہائی سکول رحمانی خیل پنیالہ کی طالبہ سعدیہ ظہیرولد ظہیر خان نے 912نمبرزلے کر پہلی ، الہلال روضة الطفال اسلامک پبلک سکول کی طالبہ اقصیٰ دختر عبدالغفور نے 909نمبر لے کر دوسری اور الہلال روضة الطفال اسلامک پبلک سکول کی طالبہ سوہماعابددختر محمد عابد مشتاق نے 907نمبرز لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی ۔

ڈیرہ بورڈ کی جانب سے ٹاپ ٹوئنٹی پوزیشن ہولڈر میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقادمفتی محمودپبلک سکول اینڈ کالج میں کیاگیا جس میں مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ جاوید مروت اورڈپٹی کمشنرنعمان افضل آفریدی تھے جب کہ ڈیرہ بورڈ کے چیئرمین حمید اللہ شاہ،سیکرٹری ڈیرہ بورڈ راز محمد ،کنٹرولر احسان اللہ ،اسسٹنٹ کنٹرولر طاہر اللہ جان کے علاوہ طلباء ان کے والدین ،سکولز کے پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

صرف ابتدائی تین ہی نہیں بلکہ ٹاپ ٹوئنٹی پوزیشنز میں سے بھی 12 سے زائد پوزیشنز پر مذکورہ بالا تعلیمی ادارے کے طلبہ و طالبات ہی براجمان نظر آئے جس سے کئی سوالات نے جنم لیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

مزید خبریں