ممبئی: فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کی ٹیم نے معروف بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کو ایک تقریب میں نظر انداز کیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا فلم کے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے کے اپنے وائرل تبصرے سے لے کر فلم کے OTT ورژن سے مناظر ڈیلیٹ کرنے کے معاملے تک خبروں میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلم ’ڈاکو مہاراج‘ سے اروشی روٹیلا کے مناظر ڈیلیٹ کر دیے گئے
فلم کے پری ایونٹ کی ایک پُرانی ویڈیو سامنے سامنے آئی ہے جس میں ’ڈاکو مہاراج‘ کی ٹیم اسٹیج پر اروشی روٹیلا کو نظر انداز کر رہی ہے۔
First Indian actress, Ms. Universe Contestant and Judge, Forbes Top 10, Max beauty titles winner, international performer, producer, and singer Urvashi Rautela ignored by Daaku Maharaaj & his team #105crore
byu/Turbulent-Worker6351 inBollywoodHotTakes
ویڈیو کلپ میں ساؤتھ انڈین اداکار ننداموری بالاکرشنا و دیگر کو دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر بالی وڈ اداکارہ کو اگنور کیا جس کے بعد وہ خاموشی سے ایک طرف کھڑی ہوگئیں۔
کلپ کے دوسرے حصے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ننداموری بالاکرشنا کو ٹشو باکس پیش کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ان کی طرف نہیں دیکھتے۔
جب یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنا تو صارفین نے اروشی روٹیلا کی حمایت میں کھڑے ہو کر فلم کی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اروشی روتیلا نے ’ڈاکو مہاراج‘ کیلیے 9.2 کروڑ روپے کی بھاری رقم لی، فلم سنکرانتی ونڈو پر ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر تقریباً 104 کروڑ روپے کمائے۔