پیر, جون 17, 2024
اشتہار

ڈکیت میاں بیوی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں لانڈھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت میاں بیوی کو گرفتار کر لیا جو مل کر خواتین کو لوٹتے تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں لانڈھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت میاں، بیوی کو گرفتار کر لیا ہے جو مل کر خواتین سے لوٹ مار کی وارداتیں کیا کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان پلوشہ اور شہریار کے قبضے سے خواتین سے چھینے ہوئے 76 پرس، اسلحہ، 4 موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈز وغیرہ برآمد ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی اسلحے کے زور پر خواتین کو لوٹتے تھے اور گرفتاری سے قبل دونوں نے لانڈھی میں ایک خاتون راہ گیر سے بھی لوٹ مار کی تھی۔

پولیس نے ملزمان کو تیکنیکی بنیادوں پر موبائل فون ٹریسنگ کے ذریعے گرفتار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں