کراچی : نارتھ کراچی میں بچے کے ہمراہ 2ملزمان نے شہری سے لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے ، لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں نے بچوں کو ڈھال بنانا شروع کر دیا ، نارتھ کراچی میں بچے کے ہمراہ 2ملزمان نے شہری سے لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے ، لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں ڈاکوؤں نے گھر کی دہلیز پر شہری سے لوٹ مار کی، موٹرسائیکل سوار 2ملزمان نے درمیان میں بچے کو بٹھا رکھا تھا
دوسری جانب کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں4رکنی ڈکیت گینگ کی وارداتیں جاری ہے ، ملزمان کی لوٹ مار کی فوٹیج بھی منظرعام آگئی ہے ، فوٹیج میں ملزمان کولوٹ مارکرتے دیکھاجاسکتا ہے، ملزمان کاایک ساتھی شہری کولوٹتا ہے،دوسرانگرانی کرتاہے۔
خیال رہے شہر قائد میں رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار سے تجاوز کرگئیں، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شہر میں 8 ماہ کے دوران لوٹ مار کے دوران 54 افراد کو قتل کردیا گیا، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 458 افراد زخمی ہوئے۔