تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

گھر میں بڑی مکڑی دیکھ کر خاتون خوفزدہ

زمین مختلف حشرات اور جنگلی حیات کا بھی گھر ہے لیکن یہ حشرات اور جانور جب گھروں میں بھی داخل ہوتے ہو گھر کے مکین انہیں دیکھ کر شدید خوف میں مبتلا ہوجاتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ برطانوی خاتون کے ساتھ پیش آیا۔

برطانیہ کے شہر کیمبرج میں مقیم سافٹ ویئر ٹیکنیشن علینا اپنے باورچی خانے کے دروازے پر ڈیڈی لانگ لیگز (مکڑی کی ایک قسم) کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئی۔

25 سالہ علینا نے 7 انچ تک لمبی ٹانگوں والی مکڑی کی تصویر لیکر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی اور بتایا کہ جب وہ پانی لینے کچن میں گئی تو دروازے پر ڈیڈی لانگ لیگز کو دیکھ کر شدید خوف میں مبتلا ہوئی اور وہیں رک گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لمبی ٹانگوں والی مکڑی سیلر اسپائڈر نامی مکڑی کے خاندان سے ہے جسے ماہرین نے لمبی ٹانگوں کی وجہ سے ڈیڈی لانگ لیگز کا نام دیا ہے۔

علینا کی شیئر کردہ تصویر پر سیکڑوں افراد نے پسندیدگی کا اظہار کیا جب کہ سیکڑوں صارفین کے تبصرے تاحال جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -