ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

ڈیلی میل ہرجانہ کیس : برطانوی عدالت کا شہباز شریف کو مزید وقت دینے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی عدالت نے ڈیلی میل ہرجانہ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کی حکم امتناع کی درخواست خارج کرتے ہوئے مزید وقت دینے سے انکارکر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن کی عدالت میں شہبازشریف کے ڈیلی میل ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس میتھیو نیکلن نے بدھ کو کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کی حکم امتناع کی درخواست خارج کردی، شہباز شریف کے وکلا نے عدالت سے مزید وقت مانگا تو عدالت نے شہباز شریف کو مزید وقت دینے سے انکارکر دیا۔

وکلا نے موقف اختیار کیا وزیراعظم پاکستان مصروف ہیں، جواب کیلئےمزید وقت دیاجائے، جس پر جسٹس میتھیو نیکلن نے کہا میری عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہیں۔

عدالت میں شہبازشریف اور ان کے دامادعلی عمران تاحال ڈیلی میل کے دفاع کا جواب نہیں دے سکے، عدالتی نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں شہبازشریف کو ڈیلی میل کے قانونی اخراجات بھی اداکرنا ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں