اسلام آباد : پاکستان میں کوروناویکسی نیشن کرانے والوں کی یومیہ تعداد 11 لاکھ سے تجاوزکر گئی ، اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ 59 ہزار 676 ویکسین ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا ویکسی نیشن کی تعداد میں دن بدن اضافہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کوروناویکسی نیشن کرانے والوں کی یومیہ تعداد 11 لاکھ سےتجاوزکر گئی ، 24 گھنٹے میں 11 لاکھ 39 ہزار 580 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی ، جس کے بعد ملک میں تاحال 3 کروڑ 30 لاکھ 59 ہزار 676 ویکسین ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔
Vaccine Statistics:
Vaccine administered across Pakistan on 3 Aug: 1,139,580
Total vaccine administered till now: 33,059,676— NCOC (@OfficialNcoc) August 4, 2021
گذشتہ روز پاکستان نے ایک دن میں 10 لاکھ کورونا ویکسینیشن کا ہدف پورا کیا تھا ، این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ خوشی ہے ہم نے یومیہ ایک ملین ویکسینیشن کا ہدف پورا کرلیا، گزشتہ روز 10 لاکھ 72 ہزار ویکسین لگائی گئیں، وفاقی اداروں کے تعاون کی وجہ سے ریکارڈ ویکسینیشن ہورہی ہے۔