تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کمشنر کراچی کا بڑا فیصلہ : ڈیری فارمرز دودھ کی قیمت میں اضافہ واپس لینے پر مجبور

کراچی : کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے تمام ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس پر ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق دودھ کی بڑھتی قیمتوں پر کمشنر آفس میں اجلاس ہوا، جس میں کمشنر کراچی نے کہا کہ دودھ کی قیمتیں کس سے پوچھ کر بڑھائی گئی، سرکاری ریٹ کے مطابق دودھ کیوں فروخت نہیں کیا جارہا۔

اقبال میمن کا کہنا تھا کہ سرکاری ریٹ 180 روپے فی لیٹر دودھ فروخت کیا جائے اور فوری طور پر بڑھتی ہوئی دودھ کی قیمتوں کو واپس لیا جائے۔

انھوں نے واضح کیا کہ جب تک دودھ کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی ، ڈیری فارمرز اور اسٹیک ہولڈرز سے کوئی بات نہیں ہو سکتی۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو آج سے تمام ذمہ داروں کو گرفتار کر لیا جائے گا اور ہدایت کی دودھ کی ازخود قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے تک قیمتیں طے نہیں ہو سکتی۔

دوسری جانب ڈیری فارمرز شاکر عمر گجر نے کہا کہ دودھ کی قیمتوں میں 10 روپے اضافے کا اعلان واپس لے رہے ہیں، کمشنر کراچی نے ذمہ داروں کی گرفتاری کےاحکامات جاری کردیئے، دودھ کی قیمتیں ڈیڑی فارمرز نہیں بڑھاتے، قیمتیں ری ٹیلر بڑھاتے ہیں۔

شاکر عمر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے دودھ کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہو گیا ہے،ڈیری فارم کی سطح دودھ کی قیمت 242 روپے فی لیٹر اور ریٹیل کی سطح پر 267 رقپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ریٹیلرز کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے،انتظامیہ کے ساتھ ہوں، کمشنر کراچی دودھ کی قیمتیں کم ہونے کے بعد دوبارہ میٹنگ بلائیں۔

Comments

- Advertisement -