تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آج کھانے میں مشہور حیدر آبادی ڈش دالچہ بنائیں

دال اور گوشت کی مزیدار ڈش کو عام طور پر دال گوشت ہی کہا جاتا ہے تاہم حیدر آباد میں اس ڈش کو ایک خاص طریقے سے پکایا جاتا ہے جس کے بعد اس کی لذت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

اس مشہور حیدر آباد ڈش کو دالچہ کہا جاتا ہے۔ آئیں آج اس کو بنانے کی ترکیب جانیں۔


اجزا

ارہر کی دال: 1 کپ

ٹماٹر: 2 عدد

چنے کی دال: مٹھی بھر

کھٹی پالک باریک کٹی ہوئی: 2 کپ

لوکی (چوکور ٹکڑے کاٹ لیں): 250 گرام

تیل: آدھا کپ

ثابت گرم مصالحہ: کھانے کا چمچ

پیاز: 1 عدد

ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 چائے کا چمچ

نمک: ڈیڑھ چائے کا چمچ

لال مرچ: آدھا چائے کا چمچ

ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

ٹماٹر: 3 عدد

دہی: آدھا کپ

ہرا دھنیہ: 2 کھانے کے چمچ

کڑی پتے: 15 عدد

ہری مرچ: 4 عدد


ترکیب

ارہر کی دال کو ٹماٹر اور ایک کپ پانی کے ساتھ ابال کر پیس لیں۔

الگ سے چنے کی دال کو حسب ضرورت پانی کے ساتھ اچھی طرح ابال لیں۔

اس میں ارہر کی پسی ہوئی دال، کھٹی پالک اور کیوبز میں کٹی ہوئی لوکی شامل کر دیں۔

ساتھ ہی اس میں 2 کپ پانی ڈال کر لوکی گل جانے تک پکالیں۔

اب ایک الگ برتن میں تیل گرم کریں۔

اس میں مکس ثابت گرم مصالحہ اور کٹی پیاز ڈال کر گولڈن فرائی کرلیں۔

اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، پسی لال مرچ، ہلدی اور 3 عدد باریک کٹے ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔

ٹماٹر گل جائیں تو دہی ڈال کر پانچ منٹ مزید فرائی کریں۔

اب دال اور لوکی کا آمیزہ شامل کر کے دس منٹ تک پکائیں۔

آخر میں ہرا دھنیہ، کڑی پتے اور ثابت ہری مرچ سے گارنش کرکے پیش کریں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -