پیر, جون 16, 2025
اشتہار

ڈیل اسٹین جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ چیمپئن بننے پر آبدیدہ، شدت جذبات سے کچھ نہ بول پائے

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے کے بعد سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور انکی آنکھیں خوشی سے چھلک پڑیں۔

پروٹیز نے 1998 میں آخری بار آئی سی سی ناک آؤٹ ٹرافی جیتی تھی، بالآخر جنوبی افریقہ نے مسلسل 27 سال کے انتظار اور ناک آؤٹ مقابلوں میں ایک درجن سے زائد شکستوں کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا گرز (ٹرافی) اٹھانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے قائد ٹمبا باووما بغیر کوئی میچ ہارے ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والے تاریخ کے پہلے کپتان بن گئے ہیں جس کے بعد ملک کے سابق کرکٹر اور فینز سب ہی بہت زیادہ خوش ہیں۔

لیجنڈ بولر ڈیل اسٹین نے ایک آن لائن پوڈکاسٹ کے دوران اپنی ٹیم کے چیمپئن بننے کے حوالے سے کافی جذبات ہوگئے اس دوران کی آنکھوں میں آنسو تھے اور وہ کئی لمحوں تک کچھ بول ہی نہیں پائے۔

ڈیل اسٹین نے اپنی ٹیسٹ کیپ دکھاتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت گھر پر بیٹھا ہوں اس وقت میرے پاس جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کیپ بھی موجود ہے اور میں بہت فخر محسوس کررہا ہوں۔

اپنے جذبات کو مزید شیئر کرتے ہوئے ڈیل اسٹین اس کے علاوہ اور کیا کہہ سکتے ہیں کہ یہ ناقابل یقین ہے، میں اپنے بیٹے کو باہر واک پر لےکر جائوں گار اور زندگی ایسے ہی رواں دواں رہے گی، ی کہنے کے بعد وہ شدت جذبات سے آبدیدہ ہوگئے۔

پیٹ کمنز الیون ڈبلیو ٹی سی فائنل میں ‘چوکرز’ کی آوازیں لگاتے رہے، ٹیمبا باووما

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں