جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

ہندو انتہا پسندوں نے دلت نوجوان کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک اور دلت نوجوان کی جان لے لی۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں 18 سالہ نیتن اہیروار نے بہن کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والوں کے خلاف مقدمہ واپس لینے سے انکار کیا تھا۔

ملزم وکرم سنگھ ٹھاکر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پہلے نیتن کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور پھر اسے قتل کردیا۔

نیتن کی والدہ بیٹے کو بچانے کے لیے آئیں تو ہندو انتہا پسندوں نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور بے لباس کردیا۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے الٹا نیتن اہیروار کے خلاف ہی مقدمہ درج کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ریاست اترپردیش میں کمسن دلت لڑکی کو اونچی ذات کے ہندوؤں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

جونپور میں نشے میں دھت ہندو انتہا پسندوں نے لڑکی کو گھر سے اغوا کیا اور اسے جنسی زیادتی اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

حالت بگڑنے پر ہندو انتہا پسند لڑکی کو تشویش ناک حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں