ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پراسرار سیریل کلر کی تلاش پولیس کیلیے چیلنج بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس: ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر فلم ’ڈیمیجڈ‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ڈیمیجڈ‘ 11 اپریل کو بڑے پردے پر ریلیز کی جائے گی۔ ایکشن تھرلر فلم کی ہدایت کاری ٹیری میک ڈونف نے کی ہے۔

فلم کی کہانی شکاگو کے ایک جاسوس ڈین لاسن کی ہے جو اسکاٹش ڈیٹ سے رابطہ قائم کرنے کیلیے اسکاٹ لینڈ فرار ہو جاتا ہے۔ گلین بائیڈ ایسے سیریل کلر کا پیچھا کرتا ہے جس کے جرائم غیر حل شدہ کیس سے مماثلت رکھتے ہیں جسے اس نے شکاگو میں پانچ سال پہلے دیکھا تھا۔

- Advertisement -

دو ملکوں میں خون کی ہولی کھیلنے والا ایک ہی مجرم تھا یا کوئی اور؟ آسکرونر سیموئل ایل جیکسن 12 اپریل کو حقیقت سے پردہ اٹھانے آ رہا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں سیموئل ایل جیکسن، ونسنٹ کیسل اور گیانی کیپلڈی شامل ہیں جبکہ اس کا اسکرپٹ پال اینیلو، گیانی کیپلڈی اور کوجی اسٹیون ساکائی نے لکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں