ہالی وڈ کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ’ڈیمزل‘ کے دوسرے دھماکے دار ٹریلر نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ڈیمزل‘ کا آج دوسرا سنسنی خیز ٹریلر جاری کیا گیا جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے ٹریلر کے مطابق روایات کی بھینٹ چڑھتی شہزادی تن تنہا غاروں میں بقا کی جنگ لڑنے پر مجبور ہے۔
کیا خطروں میں گھری اکیلی لڑکی ڈائنوسار کے حملوں سے بچ پائے گی؟ اس سوال کا جواب مقبول ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر 8 مارچ کو ریلیز ہونے والی اس فلم کو دیکھنے کے بعد ملے گا۔
- Advertisement -
فلم کی کاسٹ میں ملی بوبی براؤن، رے ونسٹون اور انجیلا باسیٹ شامل ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض جوآن کارلوس فریسنادیلو نے انجام دیے ہیں۔