منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

دنانیر اور زارا نعیم کی ندا یاسر کے ساتھ "پاوری” کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی دنانیر مبین اور اے سی سی اے کے امتحان میں ٹاپ کرنے والی زارا نعیم نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی۔

اس ملاقات کے موقع پر ندا یاسر کے ساتھ بنائی گئی’پاوری‘کی ویڈیو نے بھی مقبولیت حاصل کرلی۔ پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے اپنے شو میں دنانیر مبین اور زارا نعیم ڈار کو مدعو کیا جہاں انہوں نے یہ ویڈیو بنائی۔

اس ویڈیو میں بھی دنانیر نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ یہ میں ہوں، یہ زارا اور ندا ہیں اور یہ ہماری مارننگ پاوری (پارٹی) ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ دنانیر کی یہ مختصر ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس ویڈیو کی میمز بنانا شروع کر دیئے ہیں جنہیں پاکستان سمیت بھارت اور دنیا بھر میں بھی خوب پسند کیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے گلوبل پروفیشنل اکاؤنٹنسی کے امتحان میں تقریباً 179 ممالک کے 5 لاکھ 27 ہزار سے زائد طلبہ میں سے ٹاپ کرکے ورلڈ ریکارڈ بناکر ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں