کراچی: پاوری گرل دنانیر مبین کے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
دنانیر مبین نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
پاوری گرل نے اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ پریوں کی کہانیوں جیسا محسوس کررہی ہیں۔‘
دنانیر مبین کی اس پوسٹ پر تاحال ان کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹس کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دنانیر مبین نے اپنی ایک اور ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ نہایت مدھم اور خوبصورت آواز میں گنگنا رہی تھیں۔
دنانیر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’وہ گانے کے غلط بول اور غلط ساز بجانے کو بہت یاد کررہی تھیں، انہوں نے یہ ساز بجانا کچھ ہی گھنٹوں میں سیکھا ہے اور اچھا گانے کی کوشش کررہی ہیں، کسی بھی غلطی کے لیے معذرت خواہ ہیں۔