جمعہ, اپریل 11, 2025
اشتہار

دنانیر مبین نے احد رضا میر سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین نے اداکار احد رضا میر سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔۔

 اداکارہ دنانیر مبین نے بھارتی صحافی کو یوٹیوب پر انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے اداکارہ سے احد رضا میر کے ساتھ آن اسکرین اور آف اسکرین تعلقات سے متعلق سوال کا جواب دیا۔

صحافی نے ان سے پوچھا کہ ایک ڈرامے میں احد رضا میر کے ساتھ ان کی جوڑی کو پسند کیا جا رہا ہے اور مداح مطالبہ کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی ایک بن جائیں، اس پر ان کا کیا خیال ہے؟

اس سوال کے جواب میں دنانیر مبین نے کہا کہ اس بات پر میری دو مختلف آرا ہیں، ایک تو یہ ہے کہ شروع سے ہی ایسا ہوتا آ رہا ہے، مداح آن اسکرین جوڑیوں کو پسند کرنے کے بعد انہیں حقیقی زندگی میں بھی ایک ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں جو کہ مداحوں کا سچا پیار ہے اور یہ اچھا بھی لگتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ دوسری رائے یہ ہے کہ مداحوں کو ایسا نہیں سوچنا چاہیے، انہیں سمجھنا چاہیے کہ اداکاروں کی بھی حقیقی زندگی ہوتی ہے، آن اسکرین رومانس کرنا ہمارا کام ہے۔

دنانیر نے کہا کہ اب اتنا شعور آ چکا ہے کہ شائقین کو سمجھنا چاہیے کہ ہر اداکار کی ذاتی زندگی بھی ہوتی ہے، اداکار اسکرین پر جو کام کرتے ہیں، وہ صرف دکھاوا ہوتا ہے۔

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نے مزید کہا کہ آن اسکرین پر کام کرنے کے علاوہ ان کی ذاتی زندگی بالکل مختلف ہے، وہ دو مختلف افراد ہیں اور شائقین کو یہ سمجھنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں