تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

دنانیر کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: پاوری گرل دنانیر مبین نے گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

پاوری گرل دنانیر مبین اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئرکرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

گزشتہ روز دنانیر مبین نے اپنی ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں وہ نہایت مدھم اور خوبصورت آواز میں گنگنا رہی ہیں۔

ویڈیو میں دنانیر مبین کے ہاتھ میں ایک گٹار بھی موجود ہے جس پر وہ خود ہی دھنیں چھیڑتے ہوئے بہترین انداز میں ساتھ گانا بھی گارہی ہیں۔

دنانیر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’وہ گانے کے غلط بول اور غلط ساز بجانے کو بہت یاد کررہی تھیں، انہوں نے یہ ساز بجانا کچھ ہی گھنٹوں میں سیکھا ہے اور اچھا گانے کی کوشش کررہی ہیں، کسی بھی غلطی کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

ان کی اس ویڈیو پر شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے بھی خوب تعریفی کمنٹس کیے جارہے ہیں، شوبز ستاروں کا کہنا ہے کہ دنانیر کا گانا اور آواز دونوں ہی اچھی ہیں۔

Comments