امریکا کے نیویارک ٹائمز پر 1960 میں ریلیز ہونے والی ناقابل فلم ’’مغل اعظم‘‘ کے مشہور زمانہ گانے جب پیار کیا تو ڈرنا کیا پر رقص سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
مغل اعظم کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین اور ناقابل فراموش فلموں میں شمار ہوتا ہے جو 1960 میں بلیک اینڈ وائٹ ریلیز ہوئی لیکن کہانی اپنے اندر عشق ومحبت کے تمام رنگ سموئے ہوئے تھی۔ اس کا مشہور نغمہ ’’جب پیار کیا تو ڈرنا کیا‘‘ سدا بہار آج بھی مشہور ہے اور پیار کرنے والوں کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔
مغل اعظم کی نمائش کو 50 برس مکمل ہونے پر اس کو کلر میں ڈیولپ کرکے دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنایا گیا تھا۔ اس فلم میں مغلیہ دور کے ایک بادشاہ جہانگیر کے دور جوانی میں شہزادہ سلیم اور انارکلی کی محبت کی افسانوی داستان کو پردہ سیمیں پر پیش کیا گیا تھا۔ جس میں شہزادہ سلیم کا کردار دلیپ کمار اور انارکلی کا کردار مدھو بالا نے ادا کرکے ان کرداروں کو امر کر دیا تھا۔
حالیہ دنوں میں امریکا میں نیویارک کے مشہور زمانہ ٹائمز اسکوائر پر اسی گانے پر رقص کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اس فلم کے گانوں پر رقص کرنے والے گروپ کا نام ’سنیما آن سٹیج‘ ہے جو اپنی تھیٹر پرفارمنسز کے لیے مشہور ہے۔ رقص میں شریک تمام خواتین نے فلم میں انارکلی کے کردار جیسا لباس زیب تن کر رکھا تھا۔
صارفین اس ویڈیو کو دیکھ کر بے حد سراہ رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ لوگوں کی پسندیدگی ان کے تبصروں سے ظاہر ہو رہی ہے۔
سارہ زمان نے لکھا کہ ’کاش میں مغلِ اعظم دیکھنے کے لیے نیو یارک میں ہوتی۔ مجھے یقین ہے کہ یہ اسٹیج پر دیکھنے میں بھی شاندار ہوگی، لیکن مدھو بالا اور دلیپ کمار کی پرفارمنس، کمال امروہی کے لکھے گئے ڈائیلاگز اور کے آصف کے وژن کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔‘
I wish I could be there to watch Mughal-e-Azam in New York!
I’m sure it’ll be delightful on stage but can anyone match the magic of Madhubala and Dilip Kumar’s larger-than-life performance, the grand dialogs by Kamal Amrohi and team, and the timeless vision of K.Asif? https://t.co/4PAJ4eSSub— Sarah Zaman (@SarahzTV) June 5, 2023
ایک اور صارف ڈاکٹر عائشہ رے نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’اگر آپ کو انڈیا سے آنے والی افسوس ناک خبروں سے بریک اور اپنے اردگرد عجیب لوگوں سے بریک چاہیے تو کچھ لمحات نکال کر ٹائمز اسکوائر پر مغلِ اعظم کی حسین پرفارمنس دیکھیں۔
If you want a break from all the desperately sad news in India, and all the generally awful people around, take a moment to watch this beautiful performance of Mughal-E-Azam, at Times Square, New York. pic.twitter.com/vxYxqIzeld
— Dr. Ayesha Ray (@DrAyeshaRay) June 4, 2023