ہفتہ, مئی 31, 2025
اشتہار

کار میں کم عمر لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ڈانس ٹیچر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں پولیس نے کم عمر لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے ڈانس ٹیچر کو گرفتار کر لیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت 28 سالہ ڈانس ٹیچر بھارتی کنن کے نام سے ہوئی جسے اپنی کار میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

یہ واقعہ 24 مئی کو کدوگوڈی علاقے میں پیش آیا۔ ملزم بھارتی کنن نے سڑک پر اپنی کار متاثرہ لڑکی کے قریب روکی جو اپنے گھر جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی رکن اسمبلی خاتون سے اجتماعی زیادتی میں ملوث نکلا

ملزم نے اپنا تعارف ایک ڈانس ٹیچر کے طور پر کروایا اور اسے ڈانس کلاسز کی تفصیلات بتانے کے بہانے گاڑی میں بٹھا لیا۔ لڑکی کے گاڑی میں سوار ہوتے ہی ملزم نے دروازے بند کر دیے اور اسے انجام جگہ پر لے گیا۔

پولیس حکام کے مطابق اس دوران ملزم نے لڑکی کو نامناسب طور پر چھوا، بھارتی کنن نے تھوڑی دیر بعد متاثرہ کو واپس اسی جگہ پر چھوڑ دیا جہاں سے اس نے اسے گاڑی مین بٹھایا تھا۔

لڑکی نے گھر پہنچ کر اپنے والدین کو واقعے کے بارے میں آگاہ کیا جس کے بعد انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

پولیس حکام کے مطابق بھارتی کنن کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں