تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

ڈانس کی ویڈیو سامنے آنے پر نجی کمپنی سے تیزگام ایکسپریس کا کنٹرول واپس

لاہور: پاکستان ریلوے نے کراچی سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی تیزگام ایکسپریس نجی شعبے کو دی گئی ٹرین تیز گام کا کنٹرول واپس لے لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں نجی شعبہ کو دی جانے والے تیز گام ایکسپریس کے ڈائننگ کار میں گزشتہ دنوں رقص و سرور کی محفل سجانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

ویڈیو سامنے آنے پر وزیر ریلوے سعد رفیق نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا تھا اور کمپنی کو وضاحت دینے کی ہدایت کی تھی جبکہ ٹرین مینیجر رانا اظہر اور ڈائننگ کار مینیجر ارسلان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

تاہم اب ریلوے حکام نے نجی کمپنی سے تیزگام ایکسپریس ٹرین واپس لے لی گئی ہے، اور اسے واپس ریلوے میں شامل کرلیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریلوے میں کوئی غیراخلاقی اور غیرقانونی کام بر داشت نہیں کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -