ہم اکثر و ریئلٹی شوز یا دستاویزی فلموں میں اس قسم کے مناظر دیکھتے رہتے ہیں کہ خوفناک شیر اپنے مالک کے قدموں میں بیٹھ کر ٹی وی دیکھ رہا ہے یا فٹ بال کھیل رہا ہے۔
کسی نوجوان نے درندگی کے لیے مشہور مگرمچھ کے بچے کو ہاتھوں میں تھام رکھا ہے یا کوئی نوجوان خونخوار چیتے کے ساتھ کھیل رہا ہے۔
جنگلی حیات سے پیار کرنے والے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی داؤ پر لگا کر ان خوفناک جانور پالنے کا شوق پورا کیا۔
اگرچہ دیو قامت اژدھے غیر زہریلے سانپ کی نسل سے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ انسانوں کو کاٹ سکتے ہیں اور اپنے بڑے سائز کے منہ کی وجہ سے انہیں سالم نگل بھی سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنے دو پالتو اور انتہائی خطرناک دو اژدہوں کو اپنے کاندھوں پر بٹھا کر ڈانس کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والے دو اژدھے جن کا سائز تقریباً20فٹ سے زیادہ ہے، ان کا شمار دنیا کے سب سے بڑے اژدہوں میں کیا جاسکتا ہے۔
یہ ویڈیوایک انڈونیشین شہری کی ہے جو اکثر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دو اژدہوں کے ساتھ خطرناک ویڈیوز پوسٹ کرتا رہتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص نے بہت ہمت سے کام لیا اور یہ اسٹنٹ بہت خطرناک ہے۔ ویڈیو کو انسٹاگرام پر3.7 ملین سے زیادہ ویوز اور 44 ہزار لائکس ملے۔