جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

بہن بھائی پر قیامت ٹوٹ پڑی، کمزور دل حضرات نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: مصر میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر کھمبے سے جاٹکرائی جس کی زد میں دو بہن بھائی بھی آگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ خوف ناک حادثہ الشرقیہ صوبے کے شہور فاقوس علاقے میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے بہن بھائی کھڑے تھے کہ اس دوان اچانک کار آکر ٹکرا گئی۔

اس بھیانک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا گیا کہ دونوں بچے اپنے دوستوں کے ساتھ بات چیت کررہے تھے اور پھر بے قابو گاڑی بہن بھائی کو اپنی زد میں لیتے ہوئے کھمبے سے جاٹکرائی۔ سڑک پر تیز رفتاری سے آتی گاڑی کا اسٹیرنگ وہیل ٹوٹ گیا تھا۔

حادثے کے بعد دونوں بچوں جو کہ طالب علم بھی ہیں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن بدقسمتی سے ان کے جسم کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ گاڑی چلانے والا شخص حادثے کے فوری بعد گاڑی سے اتر کر فرار ہو گیا۔

بعد ازاں پولیس نے گاڑی ضبط کر لی اور اس کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا۔ ڈرائیور کے پاس لائسنس نہیں ہے۔ حادثے کے ذمے دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں