تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گوشت کو چھوڑ کر صرف سبزیاں کھانے والوں کیلئے خطرہ!

دنیا میں انسان کھانے پینے کے لیے اپنی پسند کی غذا کا انتخاب کرتے ہیں، کچھ لوگوں کو سبزیاں پسند ہوتی ہیں تو کوئی گوشت کھانے کو ترجیح دیتا ہے۔

لیکن ٹھہریے! کیا آپ جانتے ہیں گوشت کو چھوڑ کر صرف سبزیاں کھانے سے آپ کی ہڈیاں کمزور ہوسکتی ہیں اور اس طرح ہڈیاں فریکچر ہونے کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ طبی جریدے بی ایم سی میڈیسین میں شایع ہونے والی تحقیق میں مذکورہ خطرے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔

تحقیق کے مطابق جو لوگ صرف سبزیاں کھاتے ہیں ان کی ہڈیاں فریکچر ہونے کا خطرہ 43 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ تاہم مچھلی اور سبزیاں تک محدود رہنے والے افراد میں ہڈیوں کے فریکچر کا خطرہ کم مگر نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

ماہرین نے اس تحقیق میں 55 ہزار افراد کو شامل کرکے ان کی غذائی عادات کا تجزیہ کیا اور حیران کن نتائج دیکھے۔ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں شامل ڈاکٹر ٹامی تھونگ کا کہنا تھا کہ ہم نے ریسرچ کے دوران مختلف غذا کھانے والے افراد کی ہڈیوں کا تجزیہ کیا اور کمزوری کی وجہ جاننے کی کوشش کی۔

اس تحقیق کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا آغاز 1993 میں ہوا اور اس مشن میں شامل افراد کی غذائی عادات کا تجزیہ اوسطاً 18 سال تک کیا گیا اور ان میں ہڈیوں کے فریکچر کے کیسز کو دیکھا گیا۔

تمام تر مرحلوں کے مشاہدے کے بعد نتائج سامنے آئے، تحقیق کے دوران 3 ہزار 931 فریکچر کے کیسز پورٹ ہوئے اور دریافت کیا گیا کہ گوشت سے دور رہنے والوں میں یہ شرح سب سے زیادہ تھی۔

محققین نے بتایا کہ یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا کہ آیا یہ غذا ہڈیاں کمزور کیوں کرتی ہیں، ہمارے پاس اس کے شواہد ابھی موجود نہیں ہیں، مگر یہ واضح ہے کہ گوشت کھانے والوں میں یہ خطرہ سبزی پسند کرنے والوں کے مقابلے میں 1.3 گنا کم ہوتا ہے، اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -