ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کراچی میں طوفان اور بارش کا خطرہ، ایئرپورٹ پر حفاظتی انتظامات مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایویشن نے تیزبارشوں کے پیش نظر اور مٹی کے طوفان سے طیاروں و مسافروں کو بچانے کےلیے ایئرپورٹ پر حفاظتی انتظامات مکمل کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کا موسم بھی تبدیل ہونا شروع ہوگیا، کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوں کے بعد بوندا باندی شروع ہوگئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں بارش اور آندھی کا سبب بن رہا ہے جس کے باعث آئندہ 24 گھنٹوں میں تیز بارشیں شروع ہوجائیں گی۔

سول ایوی ایشن نے تیزبارشوں کی پیش گوئی کے بعد ایئرپورٹس پر تمام انتظامات مکمل کرلیے، ایئرپورٹ مینیجر کا کہنا ہے کہ سی اے اے نے محکمہ فائر کو بھی ہائی الرٹ کردیا ہے۔

ایئرپورٹ مینیجر نے جاری بیان میں کہا کہ  بارشوں کی پیش گوئی اور ممکنہ طور پرتیز ہواوں کے چلنے کے امکان کے حوالے سے جناح ٹرمینل اور ٹرمینل ون پر اقدامات کیے گئے ہیں، کچھ طیاروں کو ہواوں کی شدت سے بچانے کے لیے ہینگر میں منتقل کردئے گئے ہیں۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران فضائی سفر کو محفوظ بنانے کےلیے اقدامات کیے گئے جبکہ چھوٹے طیاروں اور ہیلی کاپٹر کے ساتھ اضافی وزن بھی لگادئیے گئے۔

کراچی میں مون سون کی آمد، مٹی کا طوفان اور بوندا باندی

خیال رہے کہ کراچی کے شمالی اور غربی علاقوں میں 40 سے 44 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں چل رہی ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں