اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

لاہور میں خطرناک حد تک فضائی آلودگی: ایئر کوالٹی انڈیکس 501 تک پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں فضائی آلودگی اور اسموگ کے باعث شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 501 تک پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر آگیا، شہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس پانچ سوایک تک پہنچ گیا ہے، مختلف مقامات پراسموگ چھائی ہوئی ہے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات نے لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹاؤن شپ سیکٹر2میں اے کیوآئی 394 ، ٹاؤن ہال کےعلاقےمیں ائیرکوالٹی انڈیکس231ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کا کہنا تھا کہ تمام ڈیٹا 24 گھنٹے کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ نے آلودگی پھیلانے والے عناصرکیخلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

لاہور میں فضائی آلودگی سے گلے،آنکھ اورسانس کی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے ، طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ شہری ماسک اورگلاسزکااستعمال کریں۔

دوسری جانب ساہیوال میں ماحولیاتی آلودگی کی خطرناک شرح برقرار ہے ، شہر کے مختلف علاقوں میں ائیرکوالٹی انڈیکس کا تناسب385ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کول پاورپلانٹ سےاٹھنےوالا دھواں فضائی آلودگی کی بڑی وجہ بن رہا ہے جبکہ ٹریفک،فصلوں کی باقیات کوجلانا بھی شہرکی آلودہ فضا کا سبب ہے۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں