تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بچوں کی غلط عادات جو انتہائی خطرناک ہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں چھوٹے بچے روزانہ حادثات کا شکار ہوتے ہیں جس میں معمولی اور سنگین نوعیت کے حادثات شامل ہیں، والدین چاہے بچوں پر نظر ہی کیوں نہ رکھ رہے ہوں لیکن بعض اوقات بغیر کسی حادثے کے بھی بچے کو نقصان پہنچ جاتا ہے۔

والدین بہت سے مقامات کو بچوں کےلیے خطرات کا باعث نہیں سمجھتے لیکن ان مقامات سے بچوں ہٹانا بے حد ضروری ہوتا ہے۔

آئیے ہم آپ کو کچھ ایسی بنیادی باتیں بتاتے ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنے بچوں کو بہت سے حادثات و بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

بچوں کا ڈبلیو پوزیشن میں بیٹھنا

اکثر آپ نے بہت سے ایسے بچوں کو دیکھا ہوگا جو زمین پر بیٹھ کر کھیلتے ہیں اور ایسی صورت میں وہ ڈبلیو کی حالت میں بیٹھنا پسند کرتے ہیں کیونکہ انہیں ایسی حالت میں آرام محسوس ہوتا ہے لیکن اگر آپ کا بچہ ایسی حالت میں بیٹھتا ہے تو اسے منع کریں کیوننکہ ایسی پوزیشن میں بیٹھنا بچوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

ڈاکٹرز کا مؤقف ہے کہ ڈبلیو پوزیشن میں بیٹھنے سے بچوں کی ٹانگوں کے جوڑ جلدی متاثر ہوجاتے ہیں اور ہڈیاں بھی ٹیڑھی ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق بچوں کا ایسی حالت میں بیٹھنا ان کی کمر اور گردن پر بوجھ بڑھا دیتا ہے جو کچھ وقت بعد شدید تکلیف کا باعث بنتا ہے اورڈبلیو پوزیشن بچوں کے پیٹ کے مسلز ببھی کمزور ہوجاتے ہیں۔

بچوں کا مٹی میں کھیلنا

بچے کسی بھی دور کے ہوں انہیں مٹی میں کھیلنا پسند ہے اور اب تو مارکیٹ میں ایسے اشتہار بھی آگئے ہیں جو غیر محسوس طریقے سے والدین کو اس بات پر قائل کررہے ہیں کہ بچوں کا مٹی سے کھیلنا ان کی ذہنی نشونما کے لیے بے حد ضروری ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مٹی سے کھیلنا بچوں کےلیے انہتائی خطرناک ہے۔

 

بچے مٹی میں کھیلنے کی وجہ سے بہت سی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں جن میں پیٹ کی بیماریاں عام ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق ان بیماریوں کی وجہ بچوں کے گندے ہاتھوں کا منہ میں جانا ہے۔ بچے مٹی میں کھیلتے ہیں اور گندے ہاتھ منہ میں ڈال لیتے ہیں جس کے باعث خطرناک جراثیم ان کے پیٹ میں چلے جاتے ہیں۔

چھوٹے بچوں کا ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون سے کھیلنا

آجکل تو ہر بچہ ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون پر نظریں جمائے نظر آتا ہے اور والدین بھی اپنی جان چھڑانے کےلیے بچوں کو موبائل فون و ٹیبلٹ میں کارٹون یا کہانیاں لگاکر دے دیتے ہیں ڈاکٹرز کے مطابق ایسے گیجٹس بچوں کےلیے خطرناک ہیں اور انہیں کم سے کم کھیلنے کے لیے دینے چاہیے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ٹیبلٹ اور موبائل فون کی اسکرین سے نکلنے والی نیلی روشنی اُن کے لیے انتہائی خطرناک ہے جو ان کی آنکھوں اور نیند کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ سردرد، گردن اور کندھوں کا درد، آنکھوں میں خشکی، چڑچڑا پن، توجہ میں کمی جیسی بیماریاں پیدا کرتی ہے۔

Comments

- Advertisement -