تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بچوں کیلئے ‘پیراسٹامول’ دوا سے متعلق خطرناک انکشاف

ریاض: سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ بچوں کے لیے پیراسٹامول کی خوراک میں کمی بیشی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پیراسٹامول دوا کی مناسب مقدار کے حوالے سے آگاہی دی اور خبردار کیا کہ خوراک میں کمی بیشی خطرہ بن سکتی ہے۔

ایس ایف ڈی اے نے ٹوئٹر پر لکھا کہ بچوں کے لیے استعمال کی جانے والی دوا پیراسٹامول کی خوراک کا درست استعمال کیا جائے تب ہی انہیں فائدہ ہوگا۔

فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پیراسٹامول پیناڈول، فیواڈول، اڈول اور ٹاینول نامی ادویات میں بھی استعمال ہوتی ہے، یہ دوائیں ٹیبلٹ، سیرپ اور بالکل چھوٹے بچوں کے لیے قطروں کی شکل میں استعمال کی جانی چاہیے۔

اتھارٹی نے ہدایت کی کہ بچوں اور بڑوں کے لیے دوا کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے کے بعد کیا جائے اور جتنی مقدار تجویز کی جائے اتنی ہی استعمال کی جائے بصورت دیگر نقصان ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -