نواب شاہ: خیرپور سے کراچی جانے والی قیدیوں کی گاڑی سے خطرناک قیدی فرار ہوگیا، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے قیدی کی تلاش شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں قاضی احمد قومی شاہراہ پر قیدیوں کی گاڑی سے خطرناک قیدی فرار ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ قیدیوں کی گاڑی خیرپور سے کراچی جارہی تھی۔
کراچی پولیس قیدیوں کو خیرپور سے پیشی کے بعد واپس لے جارہی تھی کہ راستے میں پولیس اہلکار کھانا کھانےرکے تو حنیف نامی قیدی فرار ہوگیا۔
پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے قیدی کی تلاش شروع کردی ہے۔